ایک نیوز: سندر کے علاقے میں اشتہاریوں سے پولیس مقابلے میں اے ایس آئی شہید ہو گئے۔
پولیس کےمطابق ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہو ئے ، پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم کے تھانیدارنذیر نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئےسلطان کے گاؤں سندر میں چھاپہ مارا۔
ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی،نذیر اے ایس آئی سینے پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا، زخمی کو فوری شریف میڈکل کمپلیکس رائے ونڈ سٹی شفٹ کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا ،ڈی آئی جی آپریشن اور انویسٹی گیشن بھی فوری موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ،تمام ترعلاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہےسی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،مفرور ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
اے ایس آئی محمد نذیر کی شہادت کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہید اے ایس آئی محمد نذیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اے ایس آئی نذیر نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا، محکمہ لازوال قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
شہید اے ایس آئی کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا،شہید اے ایس آئی محمد نذیر کا تعلق آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ لاہور سے ہے،آئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
سندر :اشتہاریوں سے پولیس مقابلہ،اے ایس آئی شہید
Aug 07, 2024 | 09:24 AM