ایک نیوز: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سڑک کنارے نصب باردوی سرنگ کے دھماکے میں یونین کونسل چیئرمین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بارود کے دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اُس میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق مرنے والوں میں یوسی چیئرمین اسحاق اور اُن کے ساتھی شامل ہیں جو ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔
واقعے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔