بابراعظم کی دھواں داربیٹنگ،ٹی20میں اپنی10ویں سنچری بنالی

Aug 07, 2023 | 20:50 PM

ایک نیوز : لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ میں بابراعظم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 10 ویں ٹی  20سنچری بنالی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نےمیچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 189 رنز کے تعاقب میں میچ وننگ سنچری بناکر گال ٹائٹنز کو سات وکٹوں سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز شاندار کھیلی۔ بابر اعظم نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں کاسن راجیتھا کو لگاتار تین چوکے لگائے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 34 گیندوں پر مکمل کی جو مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی 87 ویں ففٹی تھی جبکہ صرف 57 گیندوں پر انہوں نے 100 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

  واضح رہے کہ مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ 22 سنچریوں کے ساتھ صرف کرس گیل ہی بابراعظم سے اوپر ہیں جبکہ ویرات کوہلی 8 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

میچ جیتنے کیلئے کولمبو اسٹرائیکرز کو آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے جس کی وجہ سے بابراعظم اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں 104 رنز بنانے کے بعد لانگ آف پر کیچ ہو گئے۔

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے ہی محمد نواز بیٹنگ کیلئے آئے جنہوں نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 4 گیندوں پر 14 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلادی۔

مزیدخبریں