ایک نیوز :عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ’ کی ویڈیو جھوٹی نکلی۔
تفصیلا ت کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ عمران کان کے خلاف فیصلہ کرنے سے پہلے جج ہمایوں دلاور نے پیسے لیے ہیں مگر درحقیقت وہ جج کی اہلیہ نہیں ہیں۔
ہمایوں دلاور کی اہلیہ سے منسوب ادھورا کلپ اس وقت زیادہ وائرل ہوا جب سنیئر صحافی ظفر ہلالی نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج دلاور کی بیوی نے ٹی وی پر آکر بیان دیا ہے کہ حکومت چاہتی ہے میرا شوہر ہمایوں دلاور عمران خان کو جیل بھیجے تاکہ ہم اسے زہر دے کر مار سکیں۔
#Justice Dilawar was given 10 billion lure and task. For God's sake, don't say anything to us and our family. Like the entire nation, we know that this decision is a unilateral and political act. If anything happens to Imran Khan, his response is Dilawar. Humayun Dilawar's wife pic.twitter.com/TUzyXNQWWu
— IDTV (@UKrygyzstan) August 6, 2023
اس ویڈیو کو لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔بشری مغل نامی ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہو ئے لکھا کہ اس ویڈیو کو بھی سپریم کورٹ میں دیکھنا چاہیے۔
تازہ ترین اور بڑا انکشاف ۔۔
— سویلین موگیمبو (@bogambo072) August 4, 2023
جج دلاور کی بیوی نے TV پر آکر بیان دیا ہے کہ حکومت چاہتی ہے میرا شوہر ہمایوں دلاور عمران خان کو جیل بھیجے تاکہ ہم اسے زہر دے کر مار سکیں۔
ظفر ہلالی pic.twitter.com/019uVuXoMb
شاہ ظہور نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جج ہمایوں دلاور کی بیوی نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میرے شوہر نے بھاری رشوت لی ہے عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے کے لئے اور گرفتاری کے بعد انکا عمران خان کو زہر دینے کا ارادہ ہے۔
حنا بھلوانہ نے ظفر ہلالی کی ویڈیو ٹوئٹ کی اور لکھا کہ جج ہمایوں دلاور کی بیوی نے خود اعتراف کیا کہ اسکے شوہر کو عمران خان کو نااہل کرنے کا ٹاسک ملا ہے۔ پہلے گرفتار کیا جاۓ اور پھر زہر دیا جائے۔
ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
عمران خان کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ سے منسوب ویڈیو کے مصدقہ ہونے یا نہ ہونے کی بحث بھی ٹوئٹر پر زیر گردش ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے ک یہ ویڈیو جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ کی نہیں اور حقیقت میں یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے جس کو جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ سے منسوب کر کے دوبارہ شئیر کیا جا رہا ہے۔