نارووال کا بڑا سیاسی گروپ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Aug 07, 2023 | 19:56 PM

ایک نیوز :نارووال سے سابق ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت اختیار کرلی۔

 استحکام پاکستام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے نارووال سے تعلق رکھنے والے میاں عثمان رشید اور سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجاد مہیس نے اپنے گروپ کے ہمراہ ملاقات کی اورانکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 خیال رہے کہ میاں عثمان رشید کے والد میاں رشید نارووال سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

 پارٹی سربراہ جہانگیرترین کا کہنا تھا نارووال سے بڑے سیاسی گروپ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، عام آدمی کی خوشحالی کے لیے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے، ہم نے اپنا منشور بھی عام آدمی کو سامنے رکھ کربنایا ہے۔اس موقع پر عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال ، مراد راس، رانا نذیر و دیگر آئی پی پی قائدین بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں