ترکیہ کے صوبہ کوکیلی کے گودام میں دھماکہ،4افراد زخمی

Aug 07, 2023 | 18:06 PM

ایک نیوز :ترکیہ کے صوبہ کوکیلی میں اناج بورڈ کے گودام میں زورداردھماکے نے علاقے کو ہلاکر رکھ دیا۔4افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق اناج بورڈ کے گودام میں دھماکہ 2بج کر 40منٹ پرپیش آیا۔جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ دھماکے کے وقت گودام کے اندر دھماکے سے کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔  فائر فائٹرز اور پیرا میڈیکس  نے زخمیوں کو فوری طورپرطبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت  سے شہرگونج اٹھا ۔ دھویں اور گردوغبار نے آس پاس کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیاتھا۔

ریسکیواہلکاروں کاکہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں