دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

 دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
کیپشن: No power in the world can spoil anything of Pakistan, Army Chief General Syed Asim Munir

ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ  دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ پاکستان کاامن بربادکرنیوالےہم سے نہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-07/news-1691412046-1157.mp4

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے مشاران ، عمائدین اور نمائندوں کے تاریخی گرینڈ جرگہ سے خطاب  میں کہنا تھا کہ ‎ فوج اور  سکیورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کی عوام ایک ہیں ۔جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں ۔ پاکستانی فوج شہداء کی فوج ہے جس کا نعرہ ہے “ایمان ، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ” ۔ ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں۔اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے - جنہوں نے اس دین کو دہشتگردی کی بھینٹ  چڑھایا ہے انکو جواب دینا پڑے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان ، ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے ۔اگر مذکرات ہوۓ  تو وہ صرف پاکستان اور  افغان عبوری  حکومت کے مابین ہوں گے ۔کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جاۓ گی ۔

سپہ سالارجنرل سید عاصم منیر  کا افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوۓ کہنا تھاکہ  کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے ؟افغان مہاجرین کو پاکستان میں   قوانین کے مطابق رہنا ہو گا۔ پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ذات کی ہے ۔ یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں  ؟ پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے۔کے پی پولیس ایک شاندار فورس ہے اور اسکی بے پناہ قربانیاں ہیں ۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ میں اور میری بہادر فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔ہم اللہ کے راستے  میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہو گی ۔
سپہ سالارجنرل سید عاصم منیر   کاکہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی منظوری کے بعد قبائل کے انضمام کے مسائل کے حل کیلۓ ایک سیکرٹریٹ قائم  کیا جاۓ گا۔ہم قبائلی عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں ۸۱ ارب روپے کی مالیت کے ترقیاتی اور فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کۓ جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا خطاب میں مزید کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کے 43 منصوبوں کو سات ارب روپوں کی لاگت سے مکمل کیا جاۓ گا اور 54 زیر تعمیر منصوبوں کے جلد مکمل ہونے میں تمام تر  مدد فراہم کی  جاۓ گی۔

قبائلی مشاران نے کہا کہ قبائلی عوام فوج کے ساتھ تھی  اور ساتھ رہے گی۔آخر میں قبائلی مشاران نے ملکی ترقی و خوشحالی سمیت امن کیلۓ خصوصی دعا کی گئی۔