اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

Aug 07, 2023 | 17:33 PM

ایک نیوز :اوپن مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے پر بند ہوا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 43 پیسے کی سطح پر آگئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا۔اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 286.97 سے بڑھ کر 287.43 پر بند ہوا۔

مزیدخبریں