محکمہ اوقاف کی غنڈہ گردی: سجادہ نشین درباربابا فرید کے 3 بیٹوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

محکمہ اوقاف کی غنڈہ گردی: سجادہ نشین درباربابا فرید کے 3 بیٹوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
کیپشن: Bullying of Awqaf Department: A case has been filed against 3 daughters of Sajjada Nashin Darbar Baba Farid under serious provisions.

ایک نیوز: محکمہ اوقاف نے غنڈہ گردی دکھاتے ہوئے ویوان فیملی کے خلاف ہی مقدمہ درج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن تھانہ سٹی میں مینجر اوقاف کی مدعیت میں سجادہ نشین دربار بابا فرید کے تینوں بیٹوں سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ عرس بابا فرید کے پہلے روز دربار کے صحن میں مینیجر اوقاف سے بہشتی دروازہ کی چابیاں زبردستی چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سجادہ نشین کے تینوں بیٹوں نے منیجر اوقاف کے دست وگریبان ہوئے تھے۔

مینیجر اوقاف نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ اوقاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق عرس بابا فرید کی قفل اور رسومات محکمہ اوقاف نے کرنا تھی، سجادہ نشین کے بیٹوں نے زبردستی چابیاں چھین کر قفل کشائی اور رسومات ادا کیں۔