عمران خان کامورال ہائی،چہرےپرمسکراہٹ

Aug 07, 2023 | 16:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی ٹی آئی چیئرمین کا ان کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا ایڈووکیٹ کے ساتھ ملاقات کا وقت ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نعیم حیدر پنجھوتہ نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1گھنٹہ 45 منٹ میری ملاقات خان صاحب سے ہوئی ہے،ابھی پریس کانفرنس میں سب بتاؤں گا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم حیدر پنجھوتہ  اب سے کچھ دیر قبل ڈسٹرکٹ جیل سے باہر آ گئے۔چئئرمین تحریک انصاف  نے وکالت نامہ پر دستخط کردئیے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کے وکیل نعیم حیدرپنجھوتہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات ایک گھنٹہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد کروائی گئی۔ 
ڈپٹی سپریڈنٹ کے کمرہ میں پونے 2 گھنٹہ ملاقات رہی ۔دوران ملاقات پاور آف اٹارنی پر چیئرمین کے دستخط کروا لیےگئے۔ملاقات کے دوران عمران خان نے جیل کے حوالہ سے مسائل کا بھی ذکر کیا۔ جیل میں سی کلاس دی گئی ہے اور کسی قسم کی کوئی سہولیات مہیا نہیں کی گئی ہے۔ 

نعیم حیدر پنجھوتہ نے کہا کہ جیل کے بیرک میں نہ ٹی وی ،اخبار نہ روشنی ،نہ کھڑکی نہ روشن دان اور نہ ہی باہر سے کھانے کی اجازت دی جارہی ہے۔بیرک کی چھت سے ساری رات بارش کا پانی ٹپکتا رہا، دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے تنگ کرتے ہیں۔چیئرمین نے بتایا کہ جیل میں اگر سی کی جگہ ڈی کلاس بھی مجھے دی جائے تو مجھے قبول ہے۔جیل کے اندھیرے والے کمرے میں مجھے رکھا ہوا ہے۔اتنی تکالیف کے باوجود چیرمین کا مورال بلند اور چہرے پر بشاشت اور تازگی تھی۔میں کبھی غلامی نہیں کروں گا ان کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا چاہے جو مرضی کرلیں ۔

نعیم حیدر پنجھوتہ نے کہا کہ میں نے جب انہیں بتایا ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخواسے جیت گئی ہے تو ان کے چہرے پرمسکراہٹ آگئی۔

مزیدخبریں