رضوانہ آئی سی یوسےکمرےمیں منتقل،ڈاکٹرجاوید اکرم پہنچ گئے

ایک نیوز:پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کو آئی سی یو سے روم میں شفٹ کر دیا گیا،رضوانہ کی صحت میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر جودت سلیم نے کہا ہے کہ رضوانہ کو کئی روز سے آئی سی یو میں رکھا گیا،رضوانہ کو ہسپتال کے روم وی آئی پی روم میں شفٹ کیا گیا،رضوانہ کو انفیکشن کے خدشہ کے پیش نظر صحت میں بہتری آنے پر شفٹ کیا گیا۔

دوسری جانب  نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم رضوانہ کی خیریت دریافت کرنے جنرل ہسپتال لاہورپہنچ گئے۔اس موقع پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید،ایم ایس ڈاکٹرخالد بن اسلم و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے رضوانہ اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رضوانہ کو جنرل ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں شفٹ کردیاگیاہے،اللہ پاک کے کرم سے رضوانہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے،رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی،رضوانہ کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ملزمہ نے رضوانہ بیٹی پر بڑابہیمانہ تشددکیاہے،رضوانہ ہماری بچی ہے،اس کو ہر قسم کی سپورٹ مہیاکریں گے۔

ڈاکٹر جاویداکرم نے مزید کہا کہ رضوانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،رضوانہ کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرزکوشاباش دیتے ہیں،محکمہ صحت سے ڈاکٹرعمرکے واقعہ کی رپورٹ طلب کررہے ہیں،دنیامیں کہیں بھی انسانی حقوق کی پامالی نہیں ہونی چاہئے،اغوا ء کر کے تشددکے واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں،ڈاکٹرعمرکے معاملہ پرابھی ایڈووکیٹ جنرل سے بھی بات کی جائے گی،محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹرعمرکے ساتھ کھڑاہے۔