عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے گرفتار کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

Aug 07, 2023 | 15:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے کارکنان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ ڈنگہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی  چیئرمین کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی  چیئرمین کی گرفتاری پر احتجاج پر گرفتار ہونے والے24 کارکنان کیخلاف 16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نامزد ملزمان میں میاں محمد خان نورجمال ،میاں زاہد محمود ،میڈیم غزالہ زماں ،عبدا لرحمٰن  ،  ابو سفیان ،مصور بٹ شامل ہیں

مزیدخبریں