ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کیوں پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ جاری

Aug 07, 2023 | 15:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:نواب شاہ کے قریب سرہاری کے مقام پر ہزارہ ایکسپریس حادثہ ریلوے ٹیم نے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کر لی ہیں۔

تفصیلات کے ماطبق ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ مرتب کر لی گئی ہیں۔ حادثے کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو  موصول ہو گئی ہے۔ ٹرین حادثے کی وجہ شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی بتائی گئی ہے۔جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ  میں کہا گیا ہےکہ حادثے میں تخریب کاری کے عوامل کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔جوائنٹ سرٹیفیکیٹ میں حادثے کی وجہ پٹری کا ٹوٹنا اور فش پلیٹ نہ ہونا بھی بتایا گیا ہے ۔

رپورٹ میں ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجہ میں شامل ہیں۔ریلوے شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل نے حادثے کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے۔جوائنٹ سرٹیفیکیٹ  کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین انجن کے وہیل ڈیمج پائے گئے ہیں۔ٹریک کو آپس میں جوڑنے کے لیے فش پلیٹ موجود نہیں تھی۔ 

ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ حتمی نہیں ہوتی ہے،حتمی رپورٹ وفاقی انسپکٹر ریلوے اپنی مکمل تحقیقات کے بعد جاری کریں گے۔

  

مزیدخبریں