سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا انتخابات کیلئےنئی مردم شماری کافیصلہ مسترد

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا انتخابات کیلئےنئی مردم شماری کافیصلہ مسترد
کیپشن: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا انتخابات کیلئےنئی مردم شماری کافیصلہ مسترد

ایک نیوز: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں،نئی مردم شماری انتخابات کے انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کا سبب بنے گی،آئین کے مطابق مقررہ وقت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئین کے مطابق  اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں،الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کا پابند ہے، آبادی میں حالیہ اضافے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی نشستوں میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔