میاں چنوں: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےنجی کمپنی کا ملازم جاں بحق

میاں چنوں: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےنجی کمپنی کا ملازم جاں بحق

ایک نیوز: میاں چنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےمیڈیسن کمپنی کا ایک ملازم جان کی بازی ہار گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے اعجاز چوک 96 پل کے قریب دوران ڈکیتی سیل مین جاں بحق ہو گیا۔  موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں میڈیسن کمپنی کا ایک ملازم جاںبحق اور یک زخمی ہوگیا ، مقتول اور زخمی دونوں سگے بھائی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ چھب کلاں موقع پر پہنچ گئی اورکاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔