الیکشن کمیشن کی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ہدایت
کیپشن: الیکشن کمیشن کی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ہدایت

ایک نیوز:الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مزید ترمیم کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مزید ترمیم کی ہدایت دی گئی۔

دوران اجلاس الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ میں مخصوص نشستوں سمیت کچھ شقوں میں ترمیم کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزارت داخلہ نے بلدیاتی قانونی میں جلد ترمیم کی یقین دہانی کرا دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران وزارت داخلہ کے حکام، سیکریٹری داخلہ سید علی مرتضٰی اور دیگر حکام شریک تھے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے مخصوص نشستوں سے متعلق دستاویزات مانگ رکھی ہیں۔