اہم قومی معاملات میں صرف بشریٰ بی بی کے وظائف پر یقین عمران خان کو لے ڈوبا، کامران خان

Aug 07, 2023 | 15:00 PM

ایک نیوز: سینئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ اہم قومی اور سیاسی معاملات پر صرف بشریٰ بی بی کے وظائف اور توہمات پر یقین عمران خان کو لے ڈوبا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کامران خان نے لکھا ہے کہ ساڑھے تین سال وزیراعظم رہنے والا عمران خان آج سزا یافتہ سیاست سے نا اہل اور گرفتار ہے عمران خان کے سیاسی زوال کے ساتھ کروڑوں پاکستانیوں کی صرف دو خاندانوں کرپشن کے الزامات سے آلودہ خاندانوں کی سیاست سے نجات کی خواہش بھی دم توڑ رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ آج میں پورے وثوق ناقابل تردید ثبوتوں کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان کے الل ٹپ سیاسی فیصلوں کی پشت پر دراصل اس دور کی خاتون اول بشری بی بی کھڑی تھیں۔ بشری بی بی کا خان صاحب پر اثرونفوذ ناقابل بیان تھا۔ خان صاحب بشری بی بی کے وظائف، تواہم پر مبنی وظیفوں فلکیات علوم پر مبنی اندازوں پر آنکھ میچ کر یقین کرتے تھے۔ 

ٹوئٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی تمام غلطیوں کی ماں اہم قومی اور سیاسی اہمیت کے معاملات پر بشریٰ بی بی کے اذکار، کچھ انجان وظیفوں، کچھ تواہم پرستانہ حسابات سے خود کو رہنمائی حاصل کرنے کی اجازت دینا تھا۔

مزیدخبریں