ایک نیوز: سینئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ اہم قومی اور سیاسی معاملات پر صرف بشریٰ بی بی کے وظائف اور توہمات پر یقین عمران خان کو لے ڈوبا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کامران خان نے لکھا ہے کہ ساڑھے تین سال وزیراعظم رہنے والا عمران خان آج سزا یافتہ سیاست سے نا اہل اور گرفتار ہے عمران خان کے سیاسی زوال کے ساتھ کروڑوں پاکستانیوں کی صرف دو خاندانوں کرپشن کے الزامات سے آلودہ خاندانوں کی سیاست سے نجات کی خواہش بھی دم توڑ رہی ہے۔
ساڑھے تین سال وزیر اعظم رہنے والا عمران خان آج سزا یافتہ سیاست سے نا اہل اور گرفتار ہے عمران خان کے سیاسی زوال کے ساتھ کروڑوں پاکستانیوں کی صرف دو خاندانوں کرپشن کے الزامات سے آلودہ خاندانوں کی سیاست سے نجات کی خواہش بھی دم توڑ رہی ہے آج میں پورے وثوق نا قابل تردید ثبوتوں کی… pic.twitter.com/uo1QapUWUW
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 6, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ آج میں پورے وثوق ناقابل تردید ثبوتوں کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان کے الل ٹپ سیاسی فیصلوں کی پشت پر دراصل اس دور کی خاتون اول بشری بی بی کھڑی تھیں۔ بشری بی بی کا خان صاحب پر اثرونفوذ ناقابل بیان تھا۔ خان صاحب بشری بی بی کے وظائف، تواہم پر مبنی وظیفوں فلکیات علوم پر مبنی اندازوں پر آنکھ میچ کر یقین کرتے تھے۔
ٹوئٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی تمام غلطیوں کی ماں اہم قومی اور سیاسی اہمیت کے معاملات پر بشریٰ بی بی کے اذکار، کچھ انجان وظیفوں، کچھ تواہم پرستانہ حسابات سے خود کو رہنمائی حاصل کرنے کی اجازت دینا تھا۔