عوام کو ایک ماہ میں 440وولٹ کادوسرا جھٹکا

Aug 07, 2023 | 14:53 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بجلی صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا، نیپرا اتھارٹی ڈسکوزکی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگا ہے، حیسکو اور آئیسکو نے 9 ،9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔

لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے، پیسکو نے 9 ارب، کیسکو نے 7 ارب، سیپکو نے 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں سال اپریل سے جون کے  بلوں میں وصولی کے لئے کی گئی،منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے50 پیسے سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وصولی 3 یا 6 ماہ میں ہو سکتی ہے،3 ماہ میں وصولی کی منظوری کی صورت میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،6 ماہ میں وصولی کی منظوری کی صورت میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں