پارلیمنٹ میں واپسی پر راہول گاندھی کا زبردست خیر مقدم، ویڈیو

Aug 07, 2023 | 14:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: راہول گاندھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارت کی پارلیمنٹ میں واپس آئے جہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  راہل گاندھی رکنیت بحال ہونے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں انکا شاندار استقبال کیاگیا، مٹھائیاں تقسیم  کی گئی۔ راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں بھارت کے اتحادی رہنما راہل گاندھی کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ سے رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ اور کانگریس میں جشن کا ماحول ہے۔  راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گئے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے گاندھی جی کے مجسمے کو سلام پیش کیا ۔
 یادرہے راہل گاندھی 137 دنوں کے بعد پارلیمنٹ پہنچے  ہیں  اس سے پہلے راہل گاندھی نے بھی اپنا ٹوئٹر بائیو تبدیل کیا تھا اور اس میں انہوں نے ممبر آف پارلیمنٹ لکھا ہے۔ راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ راہول گاندھی کی واپسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل کانگریس اور اس کے اپوزیشن اتحادیوں کو مزید مضبوط کردیا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو مودی سرنیم کے معاملے میں گجرات کی نچلی عدالت سے دو سال کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو گئی تھی اور ان کا بنگلہ بھی ان سے لے لیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے اس سزا کو معطل کرتے ہوئے راہول گاندھی کو پارلیمنٹ میں واپس آنے اور اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں