ایک نیوز: راہول گاندھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارت کی پارلیمنٹ میں واپس آئے جہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی رکنیت بحال ہونے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں انکا شاندار استقبال کیاگیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں بھارت کے اتحادی رہنما راہل گاندھی کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ سے رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ اور کانگریس میں جشن کا ماحول ہے۔ راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گئے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے گاندھی جی کے مجسمے کو سلام پیش کیا ۔
یادرہے راہل گاندھی 137 دنوں کے بعد پارلیمنٹ پہنچے ہیں اس سے پہلے راہل گاندھی نے بھی اپنا ٹوئٹر بائیو تبدیل کیا تھا اور اس میں انہوں نے ممبر آف پارلیمنٹ لکھا ہے۔ راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ راہول گاندھی کی واپسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل کانگریس اور اس کے اپوزیشن اتحادیوں کو مزید مضبوط کردیا ہے۔
India’s Parliament witnesses unprecedented scene - Massive welcome to Rahul Gandhi’s return to the Parliament! pic.twitter.com/x5Ls8DDMZf
— Ashok Swain (@ashoswai) August 7, 2023
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو مودی سرنیم کے معاملے میں گجرات کی نچلی عدالت سے دو سال کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو گئی تھی اور ان کا بنگلہ بھی ان سے لے لیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے اس سزا کو معطل کرتے ہوئے راہول گاندھی کو پارلیمنٹ میں واپس آنے اور اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
जननायक राहुल गांधी जी संसद पहुंच गए हैं. pic.twitter.com/DftUMDOnbz
— Congress (@INCIndia) August 7, 2023