ایک نیوز: پی ٹی آئی خاتون رہنماسیمابیہ طاہر کو حساس ادارے پر توڑ پھوڑ کے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما و سابق ایم پی اے کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے کی۔ عدالت نے سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا تھا۔سیمابیہ طاہر کو بعد میں نیوٹاون پولیس نے گرفتار کیا تھا۔عدالت سے باہر نکل کر پی ٹی آئی وکلاء ٹیم اور سیمابیہ طاہر نےنعرے بازی کی۔