گھریلو ملازمہ تشدد کیس،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی میں توسیع

Aug 07, 2023 | 14:20 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:گھریلو ملازمہ تشدد کیس  کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،تحقیقات کیلئے وفاقی پولیس کی قائم جے آئی ٹی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا ہے،جے آئی ٹی میں مزید 3 افسران کا اضافہ کر دیا گیا ہے،جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی، انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلی جے آئی ٹی، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کی سربراہی میں 5 افسران پر مشتمل تھی۔ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کی سربراہی میں جے آئی ٹی ممبران کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں