ایک نیوز: کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے نزدیک کھلے سمندر میں ایک کشتی الٹنے کی اطلاعات ہیں۔ جس پر 16 ماہیگیر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں کے باعث ماہیگیروں کی کشتی الٹ گئی۔ ترجمان فشر فوک فورم کمال شاہ کے مطابق کشتی الٹنے کی وجہ سے ایک ماہیگیر جاں بحق ہوگیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ کشتی پر 16 ماہیگیر سوار تھے۔ بچ جانے والے ماہیگیروں کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔ جنہیں اب دوسری کشتی کے ذریعے ساحل پر لایا جارہا ہے۔