نعیم پنجوتھا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

Aug 07, 2023 | 13:17 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا کو عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا اٹک جیل پہنچ گئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی۔سابق وزیراعظم سے صرف نعیم پنجوتھا کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو پولیس وین میں بیٹھا کر جیل کے اندر لیکر جایا گیا۔نعیم پنجوتھاچیئرمین پی ٹی آئی سے ساڑھے 12 بجے ملاقات کریں گے۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی،وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے گزشتہ روز وکالت نامہ کی فائل سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کو دی تھی۔ وکیل سزا معطلی کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط کروائیں گے۔

مزیدخبریں