بھارت: چندریان 3 چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل، ویڈیو جاری

Aug 07, 2023 | 12:53 PM

ایک نیوز: بھارت کے تیسرے چاند مشن چندریان 3 کے چاند کے مدارمیں کامیابی کے ساتھ داخل ہونے کے ایک دن بعد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے چاند کی ایک ویڈیو جاری کی جسے وہاں پہنچنے والے چندریان-3 نے دیکھا ہے۔


بھارتی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2023 کو چندریان 3 خلائی جہاز نے چاند کو اس کے مدار میں داخل کرنے کے دوران دیکھا تھا۔

یہ ویڈیو خلائی ایجنسی کی جانب سے اتوار کی رات دیر گئے ہونے والی دوسری بڑی مشق سے چند گھنٹے قبل جاری کی گئی تھی۔

اسرو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیونرآربٹ انجکشن (ایل او آئی) ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے قریب کیا گیا تھا، جس سے خلائی جہاز کو چاند کے مستحکم مدار میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2023 کو ستیش دھون خلائی مرکزسے ایل وی ایم -3 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا چندریان -3 زمین اور چاند کے درمیان خلا میں 3 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکا ہے۔

مزیدخبریں