آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے اسکوڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے اسکوڈ کا اعلان کر دیا

ایک نیوز: کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈکپ، دورہ جنوبی افریقا اور  بھارت کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے18 رکنی ابتدائی اسکواڈکا اعلان کیاہے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 5  ون ڈے اور  بھارت  میں 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔ 
کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ،کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقا میں ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلین میکسویل جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہونگے۔گلین میکسویل بھارت میں ٹیم کو جوائن کریں گے، پیٹ کمنز کی کلائی ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز فریکچر ہو گئی تھی۔

پیٹ کمنز 6 ہفتے کا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں جس کے بعد ون ڈے اسکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ اسکوا ڈیوڈ وارنر اسکواڈ میں شامل  جب کہ مارنوس لبوشین جگہ نہ بنا سکے ہیں۔