ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف وکلاء کا احتجاج،وکلاء نےسابق وزیراعظم کے حق میں نعرےبازی کی اور مال روڈ بلاک کرکےٹریفک کیلئے بند کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی لائرز ونگ کا جی پی او چوک پر احتجاج جاری ہے۔
وکلاء نے جی پی او چوک مال روڑ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔وکلاء چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔