بریکیں فیل،راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک اور حادثہ

کیپشن: Hamzan tv, breaking news, latest news, عمران خان, حمزہ شہباز, شیخ رشید, پی این این نیوز, بریکنگ نیوز

ایک نیوز:راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں تیزرفتارگاڑی کھمبے سے ٹکرا نےسےایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن میں تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرا نے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔گاڑی کے تباہ ہونے کے نتیجے میں  ایک شخص زخمی ہو گیا۔

زخمی ہونے والے کی شناخت عنایت الرحمن کے نام سے ہوئی، جسے طبعی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔