ایک نیوز: کمبوڈیا کے بادشاہ نے موجودہ وزیراعظم سمڈیک ٹیکو ہن سین کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد ہن مانیٹ کو نیا وزیر اعظم مقرر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ہن سین کی درخواست کے بعد، بادشاہ نوروڈوم سیہامونی نے ایک شاہی فرمان پر دستخط کیے جس میں 45 سالہ ہن مانیٹ کو اگلی 5 سالہ حکومت کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کردیاگیا۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کمبوڈیا حکومت کے نامزد وزیر اعظم کا فرض ہے کہ وہ حکومتی ارکان کو قومی اسمبلی کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے تیار کریں جبکہ شاہی فرمان بادشاہ کے دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہے ۔