سرگودھا: چھوٹے بھائی کے قتل کے مقدمہ کا مدعی بڑا بھائی مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

سرگودھا: چھوٹے بھائی کے قتل کے مقدمہ کا مدعی بڑا بھائی مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

ایک نیوز: سرگودھا میں تھانہ عطاء شہید کے علاقہ میں مخالفین کی کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں چھوٹے بھائی کے قتل کے مقدمہ کا مدعی بڑا بھائی بھی قتل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرگودھا چک 110 جنوبی کا رہائشی حامداسلم چھٹہ سرگودھا سے اپنے گاؤں کی طرف جا رہا تھا کہ راستےمیں مخالفین نےاندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجہ میں حامداسلم چھٹہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حامداسلم چھٹہ اپنےچھوٹے بھائی عنصر چھٹہ کے قتل کے مقدمہ نمبر198/23 کا مدعی تھا۔مقتول کے ورثاء اور اہل علاقہ نے نعش سڑک پر رکھ کر سرگودھا فیصل آباد روڈ بلاک کر دی اورسڑک پر ٹائر جلاکر پولیس کےخلاف شدیداحتجاج کیا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او عطاء شہید سمیت پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کا آغاز کر دیا یت،ملزمان کو دو دن میں گرفتار کرنے کی یقین دہانی پرمظاہریں نے احتجاج ختم کردیا ہے۔مقتول کے چھوٹے بھائی کو بھی تین ماہ پہلے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-07/news-1691390532-5369.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-07/news-1691390532-1917.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-07/news-1691390532-5926.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-07/news-1691390532-8866.mp4