ایک نیوز: عدالت نے پرویز الہی سے ملاقات کیلئے درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے ملاقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس راحیل کامران نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا ہے۔
سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کر لی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نظر بندی سزا کے طور پر نہیں ہوتی ہے،ریاست کو عوام کی زندگیوں سےکھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے رولز ملاقات کی اجازت دیتے ہیں۔عدالت نےسرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں شوہر سے بیوی کی ملاقات سے حکومت کو کیا خطرہ ہے؟
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ ملاقات کے لیے بنائی کی لسٹ پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے ملاقات کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔