توشہ خانہ کیس،عمران خان کا حق دفاع بحال کرنےکی اپیل سماعت کیلئےمقرر

Aug 07, 2023 | 11:24 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حق دفاع بحال کرنے کی اپیل پر سماعت 10اگست کو ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10اگست کو سماعت کرینگے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کردیا تھا،حق دفاع بحال کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررکھا ہے ۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی،عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ جرمانہ جبکہ 5سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں