ایک نیوز: منڈی بہاؤالدین،چک ڈالہ میں فرنیچر کی ورکشاپ پر نامعلوم مسلح افراد فائرنگ سے 33 سال شخص جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے33 سالہ عمران جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ چار مسلح افراد کار پر سوار تھے جنہوں نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پھالیہ پولیس موقع پہنچ کر نعش قبضہ لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔