ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری کے بعد اٹک سے ایک اور بری خبر آگئی۔ اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد بشیر پراچہ ایڈووکیٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ جس میں سابق جسٹس معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سابق جسٹس اپنے آفس سے گھر کیلئے روانہ ہوئے تو نامعلوم افراد نے ان کی کار پر 3 فائر کیے۔ قاتلانہ حملہ اٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز ڈاکٹر فاروق کلینک سے آگے پلیڈر لین پر ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ماڈل پولیس اسٹیشن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔