کرتار پور راہداری نے  75 سالوں سے بچھڑے ایک اور خاندان کو ملا دیا

Aug 07, 2023 | 11:11 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: کرتار پور راہداری نے   75 سالوں سے بچھڑے لدھیانہ اور شیخوپورہ کے ایک اور خاندان کو ملا دیا۔

رپورٹ کے مطابق کرتار پور راہداری امن کی راہداری ہے جو بچھڑےخاندان کو ملانے لگی ہے۔ کرتارپور راہداری نے لدھیانہ اور شیخوپورہ کے ایک اور خاندان کو ملا دیا۔ سگے بہن بھائی تقسیم کے دوران بچھڑ گے تھے جن کی ملاقات کرتار پور میں 75 سال بعد ممکن ہوئی۔ 

 تقسیم کے وقت ہندوستان سے پاکستان واپسی پر سکینہ بی بی  کی والدہ گم ہو گئی تھی جسکی وجہ سے اس کے بھائی گرمیل سنگھ بھی بچھڑ گئے تھے۔ سکینہ بی بی کی اپنے بھائی گرومیل سنگھ سے 75 سال بعد پہلی ملاقات ہوتی ہے تو خوشی کی انتہا نہیں رہی۔ سکینہ کا تعاون شیخوپورہ کے گاؤں نور پور سے ہے وہ تقسیم کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان رہ گئی تھی۔

پھولوں کے ہار پہنائے گے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی ملاقات ممکن ہوئی ،دونوں بہن بھائیوں نےکرتار انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمیں ویزہ ایشو کیا جاے تاکہ ہم با آسانی مل سکیں۔ 

کرتار پور راہداری امن کی راہداری ہے اس سے پہلے بھی کئی بچھڑے خاندانوں کو ملوا چکی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-07/news-1691388621-1034.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-07/news-1691388621-1146.mp4

مزیدخبریں