ایک نیوز: سندھ ہائی میں لا پتہ افراد کیس میں عدالت نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی کو طلب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئے ،لاپتہ افراد کے معاملے پر پیش رفت نہ ہونے پر عدالت سی ٹی ڈی افسران پر برہم ہوگئے۔ 7 سال سے لاپتہ شہری سمیر آفریدی کی والدہ نےکمرہ عدالت میں آہ وبکا کردی۔بزرگ خاتون کا کہنا ہےکہ بیٹا سات سال سے لاپتا ہے، بہو گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔پولیس والے عجیب عجیب سوال کرتے ہیں، بیٹے نے جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ سمیر آفریدی کے خلاف نو مقدمات درج ہیں، تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایم آئی کو بھی خط لکھا ہے۔بزرگ خاتون نے کہا کہ بیٹے معذور بچے بیمار ہیں دوائیوں کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور ہوں۔بزرگ خاتون نے عدالت میں اپنا چہرہ اور سر پیٹنا شروع کردیا۔
لاپتہ افراد کے معاملے پرعدالت نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے دونوں افسران سے لاپتہ افراد شہری کی بازیابی سے متعلق 12 ستمبر کو پیش رفت طلب کرلی ہے۔