ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: پاکستان اور چین آج مدمقابل ہونگے

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: پاکستان اور چین آج مدمقابل ہونگے

ایک نیوز: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا چوتھا میچ آج چین کیخلاف کھیلے گا ۔

رپورٹ کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور  چین آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔ بھارت میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللّٰہ شدید بیمار ہو گئے۔ عبداللّٰہ کو چنئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ  کی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے کیونکہ محمد عبداللہ بھارت میں گلے کی انفکیشن کا شکار ہیں۔ٹیم مینجر کا کہنا ہےکہ عبداللہ  کو  گلے کی انفیکشن کے ساتھ ہلکا بخار بھی ہے، ان کا علاج چل رہاہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم عبداللّٰہ کی جلد صحتیابی کے لیے پُراُمید ہے۔

پاکستانی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پرہے جبکہ چین کی چھٹی پوزیشن ہے۔ میگا ایونٹ میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ آج بھارتی ٹیم جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیم ملائیشیا سے بھی نبرد آزما ہو گی ۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت کے شہر چنئی میں جاری ہے ۔