ایک نیوز: گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کی طالبات اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالبات نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں، یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر تھا"۔
طالبات اور فیکلٹی ممبران کا کہنا تھا کہ "منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، شرپسند اور آلہ کار یاد رکھیں ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے"۔
طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید کہا کہ "بحیثیت طالبِ علم اور پاکستانی قوم ہونے کے ناطے ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے"۔ "ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے درجات میں بلندی کے لیے دعاگو ہیں"۔
طالبات نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا نہ سوچے"۔