باکس آفس پر تیسرے ہفتے بھی 'باربی' کا راج

Aug 07, 2023 | 09:54 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نارتھ امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے گڑیا کا راج قائم ہے۔فلم باربی نے پاکستانی 14ارب90کروڑ سے زائد روپے کمالیے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈونچر کامیڈی فلم باربی نے رواں ہفتے کے دوران مزید 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز یعنی 14 ارب 90کروڑ سے زائد پاکستانی روپے کما لیے۔

باربی دنیا بھر میں اب تک ایک ارب ڈالر سے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔

 خیال رہے کہ فلم باربی کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں پنک پینٹ کی قلت ہو گئی تھی جبکہ گوگل سرچ انجن میں بھی اس فلم کے حوالے سے دلچسپ ٹرک کا اضافہ کیا گیا تھا۔اگر آپ گوگل پر باربی یا اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مارگوٹ روبی (اداکارہ باربی کے روپ میں نظر آئیں گی) اور ریان گوسلین (اداکار کین ڈول بنے ہیں) کو سرچ کریں تو رزلٹ پیج گلابی رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں