دمشق میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 4 شامی فوجی جاں بحق

دمشق میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 4 شامی فوجی جاں بحق
کیپشن: دمشق میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 4 شامی فوجی جاں بحق

ایک نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فوج کے حملے میں 4 شامی فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات  سوا 2 بجے کے قریب کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی سانا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت دمشق کے قریب ہونے والے حملے میں کچھ ہتھیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شامی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔

 اس حملے سے متعلق اسرائیل نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا، اسرائیل کی جانب سے اکثر شام میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے منسلک فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کچھ ماہ قبل فروری میں شام نے اسرائیل پر دمشق پر کیے گئے میزائل حملوں میں 4 شہریوں اور ایک فوجی کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج شاذ و نادر ہی شام میں کیے گئے اپنے حملوں کو تسلیم کرتی ہے، یہاں حالیہ برسوں میں ایران کا اثر و رسوخ بڑھا ہے