سویڈن نےدفاعی چیمپئن امریکاکو”فیفا ویمنز ورلڈکپ“میں شکست دیدی

Aug 07, 2023 | 06:47 AM

ایک نیوز:سویڈن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن امریکا کو شکست دے کر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا گیا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پونے تین گھنٹے تک جاری رہا، مقررہ وقت میں گول نہ ہونے پر اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا، بلآخر میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں سویڈن نے کامیابی حاصل کی۔
سویڈن نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن امریکا کو پنالٹی ککس پر 4-5 سے شکست دی۔
کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ اسپین سےجمعہ 11اگست کو نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزیدخبریں