ایک نیوز:ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق چنئی میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جاپان کے خلاف اچھا آغاز کیا۔ نویں منٹ میں رانا وحید نے پاکستان کو برتری دلا دی لیکن پہلے ہی کوارٹر میں جاپان نے گول برابر کر دیا۔
دوسرے کوارٹر میں پھر پاکستان نے برتری حاصل کی، پنالٹی کارنر پر گول محمد سفیان خان نے بنایا، اس کے بعد جاپان نے لگاتار دو گول بنائے اور میچ میں پہلی بار سبقت حاصل کی۔
میچ کے55 ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی کارنر ملا اور محمد سفیان خان نے گول بنا کر میچ تین تین سے برابر کر دیا۔
تین میچز میں قومی ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہ جیت سکی، اس کے پوائنٹس کی تعداد صرف 2 ہے۔
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ چین سے کھیلے گی۔