ایک نیوز:پشاورمیں دہشت گردوں کاپولیس موبائل پرحملہ ،ایک کانسٹیبل شہیداورسب انسپکٹرسمیت ایک کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پشاورکےعلاقےبڈھ بیرمیں پولیس موبائل پردہشت گردوں نےفائرنگ کردی،ایک شہیداوردوزخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق پولیس موبائل پردہشت گردوں نےفائرنگ کردی،جس میں ایک کانسٹیبل موقع پرہی شہید ہوگیااورسب انسپکٹرسمیت ایک کانسٹیبل زخمی ہوگئے،شہیدہونےوالےکانسٹیبل کانام یارمحمدہےاورزخمی سب انسپکٹرکانام فریدخان جبکہ دوسرےزخمی کانسٹیبل کانام غلام حسین ہے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری اورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی،لاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیاگیا،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،اورواقعہ کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔