کراچی:تیزاب گردی ،برقعہ پوش نےخاتون پرتیزاب پھینک دیا

Aug 07, 2023 | 03:20 AM

ایک نیوز:کراچی میں تیزاب گردی کاواقعہ پیش آیا،برقعہ پوش نےخاتون پرتیزاب پھینک دیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلیاقت آبادمیں تیزاب گردی کاواقعہ پیش آیاجس میں برقعہ پوش نےخاتون پرتیزاب پھینک دیا،خاتون جھلس گئی۔
ایس پی لیاقت آبادکےمطابق واقعہ کرائےداراورمالک مکان کےدرمیان جھگڑےکےباعث پیش آیا،فریقین میں کافی عرصےسےمختلف نوعیت کےجھگڑےچل رہےتھے،پولیس نےفوری کارروائی کرتےہوئےکچھ افرادکوحراست میں لیاہے،تیزاب پھینکنےوالی برقعہ پوش خاتون ہےیامرد،تحقیقات جاری ہے۔
ایس پی ایازحسین کےمطابق خاتون بائیس فیصدجھلسی ہے،چہرااوربازومتاثرہواہے،متاثرہ خاتون کابیان قلمبندکرلیاگیاہے،مقدمہ درج کرلیاہے،پڑوسیوں کےبیانات بھی قلمبندکیےہیں۔

مزیدخبریں