ایک نیوز:ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں میں تحصیل چیئرمین کیلئے انتخاب میں آزادامیدوارعزیزشیرخان نےمیدان مارلیا۔
ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے تمام134 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عزیر شیر خان21 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔
پی ٹی آئی کے افتخار خان18 ہزار521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ کو 14 ہزار 892 ووٹ ملے ۔
واضح رہے کہ یہ نشست تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔عاطف منصف خان آزاد حیثیت سےچیئرمین حویلیاں منتخب ہوئے تھے بعد میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔