ایک نیوز نیوز: فنڈز کا سیاسی استعمال،برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان بھجوانے اور استعمال کرنے کا الزام ہے۔
تحقیقات چیریٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کررہے ہیں، تحقیقات کا آغاز دونوں اداروں کو کی گئیں شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی اداروں کو شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے ہیں۔
درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فنانشل ٹائمز کی خبر اور سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس مہیا کئے گئے ہیں۔