ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی توہین اور مذاق اڑانےوالی سوشل میڈیا مہم خوفناک ہے ، خود پسند سیاسی بیانیے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور توہین کرنے والی سوشل میڈیا مہم شرمناک ہی نہیں خوفناک ہے، خود پسند سیاسی بیانیے کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خود پسند سیاسی بیانیہ نفرت انگزیز تقریر کو ہتھیار بنا دیتا ہے اور سیاسی بیانیے نوجوانوں کے ذہنوں کو زہرآلود کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ یہ ہم کس راہ پر چل پڑے ہیں، آخر ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے، ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ یہ ہم کس راہ پر چل پڑے ہیں، آخر ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے، ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔
The social media campaign belittling & ridiculing the sacrifices of our martyrs was horrifying. This is what self-righteous political narratives do: they poison the minds of the youth & weaponise hate speech. Which way are we headed?
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
The moment calls for a deep reflection.