ایک نیوز نیوز: بارش کے باعث دورہ نیدرلینڈز کی تیاریاں دوسرے روز بھی متاثر ہو گئیں، قومی کرکٹرز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ان ڈور ٹریننگ کی، باؤلنگ اور بیٹنگ کی خامیاں دور کیں۔
زندہ دلان کے شہر میں جاری بارش نے دوسرے روز بھی دورہ نیدرلینڈز کی تیاریوں کا مزہ کرکرا کر دیا، قومی کرکٹرز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اِن ڈور ٹریننگ کی، بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بلے بازی کی خامیاں دور کیں، باؤلرز نے بھی خوب مشقوں میں حصہ لیا۔
پلیئرز نے فزیکل فٹنس میں بھی پسینہ بہایا، خراب موسم کی وجہ سے شاہینز کے خلاف ری شیڈول کیا گیا پہلا پریکٹس میچ پیر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. 11 اگست تک جاری رہنے والے اس تربیتی کیمپ میں دو پریکٹس میچ کھیلے جائیں گے۔
Preparations ???? for the ???????? challenge ????#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/1ZDk8uEqdV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 7, 2022
???? at work ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 6, 2022
Indoor training session for the boys at NHPC in Lahore today ????#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/EnxIwfjXwc