ایک نیوز نیوز: تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی سابق وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں 9 حلقوں سے الیکشن کےمیدان میں اترنے پر غور کررہے ہیں لیکن حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد رضوی نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ عمران خان کے مقابلے میں ایک سے زیادہ حلقوں میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں الیکشن لڑنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ عمران خان کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کی تجویز پر مشاورت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک نے پی ٹی آئی کے مقابلے میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چندروز قبل ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے۔